سشماسوراج کی پاکستان ریٹرن گیتا کے گھر والوں کاسراغ لگانے میں مدد کرنے کی عام اپیل

اسلام آباد: ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گونگی بہری لڑکی گیتا کے،جو دس سال تک پاکستان میں پھنسی رہنے کے بعد ہندوستان واپس لائی گئی ہے،گھر والوں کا سراغ لگانے میں مدد کریں۔
گیتا11سال کی عمر میں حادثاتی طور پر پاکستان چلی گئی تھی جہاںا سے ایدھی فاؤنڈیشن نے گود لے لیا تھا اور اس کی پرورش کی تھی۔ اور 23سالہ کی عمر میں اسے ایدھی فائنڈیشن کے تعاون سے ہی اکتوبر2015میں ہندوستان واپس لایا گیا تھا۔ اس کی واپسی کے بعد کئی خاندانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ گیتا ان کی بیٹی ہے لیکن خود گیتا انہیں نہیں پہچان سکی۔ فی الحال وہ اندور میں ایک این جی او کے زیر کفالت ہے۔
پیر کے روز سشما سوراج نے اپنے آفیشیل ٹوئیٹر اکاؤنٹ گیتا کی ڈائری کے کچھ اوراق پوسٹ کیے ہیں جو اسی کی تحریر میں دیوناگری رسم الخط میں ہیں۔تاکہ لوگ اسے پڑھ کر اس کا مطلب نکال سکیں اور یہ بھی پتہ لگا سکیںکہ یہ کس علاقہ کی بولی میں لکھے گئے ہیں۔

Title: sushma swaraj seeks indias help in locating geetas family in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply