بیرون ملک ہند نژاد باشندوں پر نسلی حملوں کے واقعات پر حکومت گہری نظر رکھے ہے:سشما سوراج

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کی وزارت بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں پر نسلی حملوں کے واقعات پر گہری نگاہ رکھے ہے اور ان ملکوں کے حکام نے بھی وزارت کو غیر مقیم ہندوستانیوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سشما نے یہ بات بیرون ملک ہند نژاد باشندوں پر نسلی تشدد کے حوالے سے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے غیر مقیم ہندستانیوں کی حفاظت کیلئے کوئی کوشش نہ کرنے کے الزام کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ پریشان حال ہندستانی شہریوں کی مدد کے لیے حکومت کبھی بھی خاموش نہیں رہیہے گی۔محترمہ سوراج نے کہا کہ گذشتہ تین ہفتوں میں ہند نڑاد لوگوں پر حملوں کے تین واقعات سامنے آ ئے ہیں۔ 22 فروری کو کنساس کے مضافات اولیتھ میں ہندوستانی انجینئر سرنیواس کوچی بھوتلا کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں ایک دیگر ہندستانی آلوک مداسانی اور انہیں بچانے کی کوشش میں ایک امریکی شہری ایان گریلاٹ زخمی ہوئے ہیں۔
دوسرا واقعہ میں دو مارچ کوہرنش پٹیل کو لنکاسٹر جنوبی کیرولینا میں گولی ماری گئی۔ تاہم شیرف اور خاندان والوں کے مطابق یہ ڈاکہ زنی کا واقعہ تھا جس نے سنگین صورت اختیار کرلی۔ لیکن یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ نسل تعصب کا واقعہ تو نہیں ہے۔ تیسرا واقعہ چار مارچ کا ہے جب واشنگٹن اسٹیٹ کے سیٹل میں امریکی شہری دیپ رائے کو گولی مار دی گئی۔ تاہم مجرم ابھی پکڑا نہیں جا سکا ہے لیکن مسٹر رائے محفوظ اور خطرے سے باہر ہیں۔ اس واقعہ کی ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj replies on racial attack on indians in us in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply