ہندوستان نے پاکستان سے نظام الدین اولیا کے سجادگان کی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا: سشما

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے سامنے ایک ہندوستانی مسلم سجادہ نشین سمیت اپنے دو شہریوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ دونوں پاکستان میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کیا،”ہم نے اس معاملے کو پاکستان حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور پاکستان میں ان دونوں ہندوستانی شہریوں کے بارے میں تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔“
محترمہ سوراج نے کہا،”ہندوستانی شہری 80 سالہ سید آصف علی نظامی اور ان کا بھتیجا ناظم علی نظامی گزشتہ آٹھ مارچ کو پاکستان گئے تھے۔ دونوں کراچی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سےہی لاپتہ ہیں۔“ انہوں نے کہا، ”سید آصف علی نظامی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ کے سجادہ نشین ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj raises concerns with pakistan over missing indian clerics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply