سشما آئی سی یو سے وارڈ منتقل، ہفتہ بھر بعد ڈسچارج کردیا جانا متوقع

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں گردے کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحت میں بہتری کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
ایمس کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا گیا کہ 10 دسمبر کو گردے کی پیوند کاری کے بعد سے محترمہ سوراج کی صحت میں تیزی سے بہتری کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو سے باہر شفٹ کر دیا گیا۔ اسپتال کے طبی ماہرین کی ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایمس کے ڈائریکٹر ایم سی مشرا کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 10 دسمبر کو محترمہ سوراج کے گردے کی پیوند کاری کی تھی۔ اس پورا عمل پانچ گھنٹے میں مکمل کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj out of icu to be discharged in 7 10 days aiims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply