وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان سے آئی گیتا کو دیوالی و برتھ ڈے گفٹ دیا

اندور:وزیر خارجہ سشما سوراج نے تقریباَ ایک سال قبل پاکستان سے ہندوستان آئی اور اب مدھیہ پردیش کے اندرو میں مقیم گیتا سے ملاقات کرکے اسے دیوالی اور سالگرہ کا تحفہ دیا۔ محترمہ سوراج نے کل یہاں ورلڈ انوسٹرس فورم کے دوسرے دن کے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں گیتا سے ملاقات کی۔
اس دوران گیتا نے اپنے سائن لینگویج میں ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اچھی طرح سے رہ رہی ہے۔ ساتھ ہی اپنے ہاتھ سے کشیدہ کاری والا ایک رومال بھی وزیر خارجہ کو پیش کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ گیتا کے لئے تحائف لے کر آئی تھیں جسے اس کے حوالے کیا گیا۔ تقریباَ 45منٹ کی اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ گیتا کے رشتہ داروں کو تلاش کرنا ان کا پہلا مقصد ہے۔
اس کے لئے دیوالی کے بعد گیتا کو جھارکھنڈ اور بہار کے چھوٹے قصبات میں لے جایا جائے گا۔ ایسے علاقوں کو منتخب کیا جائے گا جہاں ٹرین چلتی ہو کیوں کہ گیتا ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ہی گم ہوگئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj meets geeta to help find her parents in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply