وزیر خارجہ سشما سوراج ڈائلیسس کے لیے ایمس میں داخل

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج گردے کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں ڈائلسیس کے لئے داخل ہوچکی ہیں۔
وزیر خارجہ نے اپنی صحت کے بارے میں ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گردوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے جس کے علاج کے لیے وہ ایمس میں داخل ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ”فی الحال میرا ڈائلسس ہو رہا ہے اورگردے کی پیوند کاری کے لیے میرا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
بھگوان کرشن مجھے پر رحم کرے”۔واضح رہے کہ 64سالہ سشما سوراج کو منگل کے روز ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj in tweet says shes in hospital because of kidney failure in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply