سشما سوراج کا اپنے پاکستانی ہم منصب کی بد اخلاقی پر اظہار تاسف ،کھری کھوٹی سنائیں

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے، جو حکومت سطح پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نہایت کشیدہ تعلقات کے باوجود پاکستان سے ہندوستان آکر اپنا علاج کرانے والے کسی بھی پاکستانی کی استدعا پر محض انسانیت کے ناطے ویزا جاری کرانے نیز اسے ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا یقینی بنانے میں اپنے تمام تر اثر و رسوخ کا استعمال کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیے رکھتیں ،اپنے اس مکتوب کا جو انہوں نے پاکستان میں سزائے موت کے مستحق قرار دیے جانے والے ہندوستانی قیدی کلبھوشن جادھو کی والدہ کو ویزا جاری کرنے کے حوالے سے ارسال کیا تھا جواب تک دینے کی زحمت نہ کرنے پر اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر عزیز کسی پاکستانی کو ویزا جاری کرنے کی سفارش کرتے ہیں تو اسے فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔
محترمہ سوراج نے ٹوئیٹ کیا کہ انہوں نے بقلم خود سرتاج عزیز کو چٹھی لکھی تھی کہ وہ جادھو کی والدہ کو ویزا جاری کرانے کی ان کی درخواست کو شرف قبولیت بخشیں تاکہ ایک بوڑھی ماں طویل عرصہ سے جدا اپنے جگر گوشے سے ملاقات کر سکے ۔واضح رہے کہ مسڑجادھو کو ،جو بحریہ کے سابق افسر ہیں،گذشتہ سال جاسوسی کے الزام میںپاکستان میں گرفتار کیے گئے تھے اور اس سال کے اوائل میں ایک فوجی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔ہندوستان نے ان تک قونصلر کی رسائی کے لیے کئی بار درخواست کی لیکن پاکستان نے ان تمام استدعا ناموں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj hits out at sartaj aziz over visa snub to kulbhushan jadhavs mother in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply