وزیر خارجہ سشما سوراج طبی معائنہ کے لئے ایمس میں داخل

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ کو طبی جانچ کے لئے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ محترمہ سوراج ذیابیطس کی مریضہ ہیں اور انہیں تنفس کی بھی شکایت ہے۔
ماہرین ان کا مکمل طبی معائنہ کررہے ہیں۔ ا س سال اپریل میں بھی محترمہ سوراج کو سانس لینے میں شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj admitted to aiims advised more tests in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply