سشما نے یو پی کے گریٹر نوئیڈا میں نائجیریائی طالبعلم پر حملہ کی مذمت کی

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے اترپردیش کے گریٹر نوئڈا میں افریقی نوجوان کی بے دردی سے پٹائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ جانچ کرائی جائے گی۔ اس کے بعد قصوروار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محترمہ سوراج نے آج راجیہ سبھا میں جنتا دل یو کے شرد یادو کی جانب سے اس معاملے کو زور و شور سے اٹھائے جانے کے بعد اپنے جواب میں یہ بات کہی۔ مسٹر یادو نے جب اس معاملے کو اٹھایا تو اپوزیشن کے تمام اراکین ان کی حمایت میں آگئے اور ایک زبان ہوکر حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے، تب ایوان میں محترمہ سوراج موجود نہیں تھیں لیکن تھوڑی دیر میں وہ خود ایوان میں آگئیں۔
انہوں نے کہا ’جب ایوان میں آپ لوگ یہ معاملہ اٹھا رہے تھے تو میں ٹی وی دیکھ رہی تھی، اس کے بعد میں میں خود ایوان میں آ گئی، انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس معاملے میں انہوں نے اور وزراءمملکت خارجہ وی کے سنگھ اور ایم جے اکبر نے بھی اس سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی ہے۔ محترمہ سوراج نے بتایا کہ مسٹر یوگی نے اس معاملے میں غیرجانبد ارانہ جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے، جانچ پوری ہونے کے بعد قصوروار افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma speaks to adityanath on attack on nigerian students in greater noida in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply