اپنے ڈھائی سالہ بچے کے لیے طبی ویزا جاری کرنے پرپاکستانی نے سشما سے اظہار تشکر کیا اور جے ہند کہا

نئی دہلی: ایک پاکستانی شہری نے اپنے ڈھائی سال کے بچے کے علاج کے لئے طبی ویزا جاری کرنے میں مدد کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا اور جے ہند کہا۔ محترمو سوراج کے اس معاملے میں مثبت رخ کے بعد کین سڈ نام کے اس شخص نے ٹوئٹ کیا،”یہ خوشی کی بات ہے کہ کئی اختلافات کے باوجود انسانیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ آپ کی کوششوں کے لئے شکریہ۔ انسانیت کی جیت ہوئی ہے۔
خدا آپ سب پر مہربانی قائم رکھے“۔ اس سے پہلے محترمہ سوراج نے پاکستانی شہری کو یقین دلایا تھا کہ ان کے بچے کا علاج کیا جائے گا۔ کین نے کل ٹوئٹ کیا تھا، ”میرے بچے کو طبی علاج کے لئے پریشانی کیوں اٹھانی پڑے۔ مسٹر سرتاج عزیز یا میڈم سشما کے پاس اس کا جواب ہے“۔محترمہ سوراج نے ٹوئٹ کیا،” بچے کو پریشانی نہیں ہوگی۔ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں۔ اسے طبی ویزا مل جائے گا“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma assures medical visa to ailing infant pakistan father says jai hind in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply