نتیش کمار مجرموں کو بچانے اور ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں:بی جے پی

نئی دہلی:بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سشیل کمار مودی نے وزیر اعلی نتیش کمار پر مجرموں کو بچانے اور ان کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے بڑے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی ضمانت میں مدد کرنے کے بعد اب نتیش حکومت نابالغہ سے جنسی زیادتی کرنے کے ملزم اور معطل آر جے ڈی ممبر اسمبلی راج بلبھ یادو کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر مودی نے پٹنہ میں جنتا دربار کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی طرف سے ثبوتوں اور حقائق کو مناسب ڈھنگ سے پیش نہ کیے جانے کے باعث ہی نوادہ میں اپنی رہائش گاہ پر ایک نابالغہ سے جنسی زیادتی ے جرم میں جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل ممبر اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی اور اب یہ جانتے ہوئے کہ دسہرہ میں دس دنوں تک چھٹی کے وجہ سے کام کاج نہیں ہو گا اس نے سپریم کورٹ میں مسٹر یادو کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے خانہ پری کرتے ہوئے خصوصی اجازت اپیل (ایس ایل) داخل کی ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushil slams govt over mla bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply