دھان خریداری کا ہدف مقرر نہ کرنے پر سشیل مودی کی بہار حکومت پر کڑی تنقید

پٹنہ(بہار):بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار کی نتیش حکومت پر دھان خرید اری کا ہدف مقرر نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ہدف مقر رنہیں ہونے کی وجہ سے ریاست کے کسان سہارا قیمتوں سے کم پر دھان فروخت کرنے کے لئے مجبور ہیں۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بی جے پی قانون ساز کونسل کے لیڈر سشیل کمار مودی نے بہار کے دارالخلافہ پٹنہ میں کہاکہ گذشتہ کئی برسوں سے دھان خریداری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی حکومت نے اس سال دھان خریداری کا کوئی ہدف ہی مقرر نہیں کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر شمالی بہار کے جن دس اضلاع میں پندرہ نومبر سے دھان کی خریداری شروع ہونے والی تھی وہاں اب تک ایک چھٹانک دھان کی خریداری نہیں ہوئی ہے۔
اس سے ربیع کی بوائی اور دیگر ضرورتوں کے لئے کسانوں کو سرکاری سہارا قیمت 1470روپے کے بجائے ایک ہزار سے گیارہ سو روپے فی کوئنٹل دھان فروخت کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushil modi hits out att nitish kumar govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply