سرجیکل کارروائی کسی سیاسی پارٹی نے نہیں مسلح افواج نے کی ہے: وزیر دفاع

ممبئی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے سرجیکل اسٹرائیک کی کامیابی کا سہرا فوج کودیتے ہوئے مسلح افواج اور وزیر اعظم نریندر مودی کومبارکباد دی اور کہا کہ یہ کارروائی کسی سیاسی پارٹی نے نہیں بلکہ مسلح افواج نے کی تھی۔ مسٹر پاریکر نے یہاں بین الاقوامی انجینئرنگ کانفرنس میں کہا کہ وہ لوگ جو سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھارہے ہیں وہ بھی اس کا سہرا لے سکتے ہیں۔
میں بھی اس کا سہرا لے سکتا ہوں لیکن اس کا اصل سہرا تو وزیر اعظم کے سر ہی ہے لیکن میرے خیال سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت قوت ارادی اور منصوبہ بندی کو اس کا سہرا جاتا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے کئی لوگوں کو بات سمجھ میں آجانی چاہئے۔ میں لیڈر ہوں لیکن پیشے سے لیڈر نہیں ہوں۔ خیال رہے کہ مسٹر گاندھی نے مسٹر مود ی پر خون کی دلالی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Surgical strikes i will only share credit major share goes to pm modiparekar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply