سرجیکل اسٹرائیک کی دوسری سالگرہ پر وزیر اعظم مودی نے نمایش کا افتتاح کیا

جودھپور (راجستھان): وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کے ایل او سی پار کامیاب سرجیکل اسٹرائیک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ’پرک رام پارو“کے عنوان سے فوجی نمائش کا افتتاح کیا۔ملٹری اسٹیشن میں بیٹل ایکس گراؤنڈ پہنچنے کے فواً بعد وزیر اعظم نے سب سے پہلے اپنے دستخط کے ساتھ پیغام میں شہیدوں کو خراج عیقدت پیش کیااور پھر نمائش کا، جس میں ہندوستانی فوج کی جنگی قابلیتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا، ایک چکر لگایا۔

وزیعر اعظم نے اپنے دستخط کے ساتھ پیغام میں لکھ ا”قوم کو اپنی بہادر فوج کی، جس نے خود کو ملک کی حفاظت کا نہ صرف مصمم عزم کر رکھ اہے بلکہ خود کو وقف بھی کر رکھا ہے،طاقت پر ناز ہے۔میں ان تمام جیالوں کو جوعظیم قربانی دے کرہماری آنے والی نسلوں میں جوش اور ایک تحریک پیدا کی ہے۔ وزیر اعظم نے کونارک وار میموریل میں بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا بھی تھیں۔بعد میں وزیر اعظم نے کمبائنڈ کمانڈرز کی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے وزیر دفاع، تینوں فوجوں کے سربراہوں اور دیگر افسران بالا کے ساتھ ملک کی تشویش کے حوالے سے عصری دور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Surgical strikes anniversary pm modi inaugurates parakram parv in jodhpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment