ریلوے کے وزیر کی استعفے کی پیش کش، وزیر اعظم مودی نے ان سے انتظار کرنے کہا

نئی دہلی: ریلوے کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے مسلسل دو ریل حادثوں کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے مل کر استعفیٰ کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مسٹر پربھو نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں ریل حادثے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ حادثے میں مسافروں کی موت اور زخمی ہونے سے وہ کافی رنجیدہ ہیں اور اس سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” میں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور حادثے کی پوری اخلاقی ذمہ داری قبول کی۔ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ انتظار کرو”۔
مسٹر سریش پربھو نے کہا کہ تین سال سے بھی کم عرصے میں ریلوے کے وزیر کے طور پر انہوں نے ریلوے کی بہتری کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تمام شعبوں میں منظم اصلاحات کے ذریعے دہائیوں سے جاری ریلوے کی خستہ مالی حالت بدلنے کی کوشش کی جس سے ریلوے میں بے مثال سرمایہ کاری ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suresh prabhu offers to resign as railways minister pm narendra modi asks him to wait in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply