ہندوستان کی ایک ڈائمنڈ کمپنی نے اپنے ملازمین دیوالی گفٹ میں کار اور فلیٹ دیے

نئی دہلی:ملک کے معروف ڈائمنڈ کمپنیوں میں ایک ہرےکرشنا ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک بار پھر دیوالی کے موقع پر اپنے ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں میں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 1660 اہلکاروں کو بونس کے طور پر کار اور مکان دینے کا اعلان کیا ہے۔
سورت اور ممبئی میں کرشنا برانڈ کے ہیرے کے یورات بنانے والی اس کمپنی کے چیئرمین ساوجی ڈھولکیانے اس بار دیوالی پر 1260 اہلکاروں کو کار اور 400 کو دو بیڈروم والے مکان بونس کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی مکانوں کے لئے پانچ سال تک فی مہینہ پانچ ہزار روپے کی قسط ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ 56 دیگر اہلکاروں کو بیش قیمت زیورات بطور بونس دیے جائیں گے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس بار اہلکاروں کو ماروتی یا نسان برانڈ کی کار دی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Surat diamond tycoon gives 1260 cars 400 flats to employees as diwali gifts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply