پانچویں منزل سے گر پڑی،نیچے کھڑا باپ لپکنے کے لیے دوڑا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بچی زمین پر گر کر دم توڑگئی

سورت : یہاں کے موٹا ورچا علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے ایک15سالہ بچی اس وقت گر کر ہلاک ہو گئی جب اپنی ورکشاپ جانے والے اس کے والد کو نیچے پہنچنے پر یاد آیا کہ وہ اپنا کچھ سامان بھول آیا ہے ۔ اس نے فوراً ہی اپنی بیٹی کو فون کیا کہ وہ کھڑکی سے وہ سامان نیچے پھینک دے ۔لڑکی نے جیسے ہی سامان پھینکا کھڑکی کی چوکھٹ اکھڑ گئی اور وہ نیچے گر پڑی ۔
اسے گرتا دیکھ کر اپنی کار کے قریب کھڑاباپ اسے لپکنے کے لیے دوڑا لیکن جب تک باپ اس جگہ تک پہنچتا بچی پکے فرش پر گر پڑی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یہ دلخراش منظر اپارٹمنٹ کی حدود میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے مٰن قید ہو گیا۔جسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ یہ بچی دسویں کلاس کی طالبہ تھی۔ اور اس کی شناخت پری گجیرا کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Surat 15 year old girl died after falling from from fifth floor incident caught on camera in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply