جج لویا موت کیس کا فیصلہ سنانے کے فوراً بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

نئی دہلی: الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزات نے جمعرات کے روز تصدیق کر دی کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹہیک کر لی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے سسٹم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری نیشنل انفارمیٹک سینٹر پر نہیں ہے۔یہ رپورٹ ملی تھی کہ سہراب الدین شیخ کے فرضی انکاو¿نٹر کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج بی پی لویا کی دل کا دورہ پرنے سے ہوئی موت کی تحقیقات کی استدعا کے ساتھ داخل کی گئی عذر داریاں خارج کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنانے کے فوراً بعد کہ جج لویا کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ فطری موت تھی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی ہیک شدہ ویب سائٹ کو بحال کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Title: supreme court website hacked steps being taken to restore site | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply