پانچ حقوق انسانی کارکنوں کی خانہ نظر بندی میں چار ہفتے کی توسیع

نئی دہلی: نکسلیوں سے وابستگی رکھنے اور ان کے رابطے میں رہنے کے الزام میں ماخوذ پانچ حقوق انسانی کارکنوں کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے تحقیقات نہیں کرائی جائے گی ۔

چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم چندر چوڑ اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے ان پانچوں کی خانہ نظر بندی میں بھی چار ہفتوں کی توسیع کر دی۔

ان پانچوں سماجی کارکنوں وراورا راؤ، ورنم گونزالویز، ارون فریرا ،سدھا بھاردواج اور گوتم نو لکھا کی گرفتاری کے حوالے سے سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کہ ان پانچوں کو محض نظریاتی اختلافات کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا ان کی خانہ نظر بندی میں مزیدچار ہفتے کی توسیع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court verdict on activists arrest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment