سپریم کورٹ نے تین طلاق کوازدواجی رشتہ توڑنے کا سب سے قبیح فعل بتایا

نئی دہلی: مسلمانوں میں رائج ایک ہی نشست میں تین طلاق اور نکاح حلالہ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت دوسرے روز زبھی جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے مختلف مسالک میں تین طلاق بھلے ہی جائز بتایا گیا ہو لیکن یہ رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا سب سے زیادہ قابل نفرت اور قبیح فعل ہے۔
اس سماعت کے دوران عدالت کی ذاتی طور پر معاونت کرنے والے سلمان خورشید نے کہا کہ کسی اور ملک میں بیک وقت تین طلاق نہیں دی جاتی ایسا صرف ہندوستان کے مسلمان ہی کرتے ہیں اس پر عدالت نے سلمان سے معلوم کیا کہ اگر تین طلاق ہندستان میں ہی ہے تو باقی ممالک نے اسے ختم کرنے کا کای طریقہ اختیار کیا۔جس پر خورشید نے کہا جو ہندوستان میں ہو راہا ہے ویسا ہی دیگر ممالک میں بھی ہوا ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court triple talaq is worst form of marriage dissolution in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply