سکھ مخالف فسادات کے186معاملات کی دوبارہ تحقیقات کی جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے حکم جاری ہے کہ 1984کے سکھ مخالف فسادات کے جو 186مقدمات خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے داخل دفتر کر دیے ہیں ان کی از سرنو تحقیقات کے لیے کھولا جائے۔
اور وہ ان معاملات کو ایک نئی خصوصی تحقیقات ٹیم کو سونپے گی ۔سپریم کورٹ کایہ فیصلہ اس کے ذریعہ تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کی سفارش کے بعد آیا ہے۔ کمیٹی نے 241میں سے 186معاملات دوبارہ کھولنے اور پھر سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔
اس کمیٹی میں گذشتہ سال سپریم کورٹ کے دو سابق ججوں کو شامل کیا گیاتھا ۔جس وقت2014میں مرکز نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی تو اسے293سکھ مخالف فسادات کیس دیے گئے تھے۔
وا ضح رہے کہ 1984میں اس وقرت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک گیر پیمانے پر سکھ مخالف فسادات بھڑک اٹھے تھے اور تقریباً3000سکھوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court to send 186 anti sikh riot cases from 1984 to a new sit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply