گجرات فسادات: وزیر اعظم مودی کو کلین چٹ دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت دوشنبہ کو

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دو شنبہ کو 2002گجرات فسادات میں نریندر مودی کو صاف بری کرنے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرے گی۔

یہ درخواست گجرات فسادا ت کے دوران ہونے والی تشدد کی بد ترین وارداتوں میں سے ایک میں فسادیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری نے داخل کی تھی۔

جسٹس اے ایم کھانویلکر کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے کہا کہ اسے ایس آئی ٹی کی اس کلوژر رپورٹ کا ، جس میں مودی کو بری کیا گیا ہے،مفصل اور مکمل مطالعہ کرنا ہے اس کے بعد ہی وہ پیر کے روز معاملہ کی سماعت کر سکیں گے۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ کی ہی تشکیل کردہ ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اپریل 2012میں نریندر مودی کو، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھاکہ چونکہ ذکیہ کے ذریعہ نامزد کیے گئے مودی سمیت58ملزموں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں پایا گیا اس لیے گودھرا۔

گلبرگ خونریزی مقدمہ بند کر کے کی فائل داخل دفتر کر دی جائے ۔اور جب مودی وزیر اعظم بن گئے تو 2017میں گجرات ہائی کورٹ نے مودی کی بریت کے حوالے سے ایس آئی ٹی کے فیصلہ کو منظوری دے دی تھی۔جس کے بعد ذکیہ جعفری نے گجرات ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court to hear plea challenging gujarat riots clean chit for modi on monday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment