سپریم کورٹ جلی کٹو کیس پر منگل کو سماعت کرے گی

نئی دہلی:سپریم کورٹ جلی کٹو سے متعلق تمام عرضیوں پر 31 جنوری کو ایک ساتھ سماعت کرےگی۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے جلی کٹو سے متعلق تمام عرضیوں کو دائر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملے پر وہ منگل کو سماعت کرے گی۔
عدالت نے یہ فیصلہ مرکزی حکومت کی اس درخواست کے بعد کیا جس میں اس نے تمل ناڈو میں سانڈو کی لڑائی کے سالانہ کھیل منعقد کرنے کی اجازت دینے سے متعلق چھ جنوری 2016 کے اپنے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے بنچ کے سامنے کہا کہ مرکز نے جنوری 2016 کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک پٹیشن دائر کی ہے۔
جسٹس مشرا نے کہا کہ ان تمام درخواستوں پر سماعت کرنے اور فیصلہ محفوظ رکھنے کے لئے موزوں ڈویژن بنچ ہی ان معاملات پر سماعت کرے گی۔ عدالت عظمی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

Title: supreme court to hear jallikattu matters on january 31 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply