سپریم کورٹ وجے مالیہ کی خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سوموار کو کرے گی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صنعتکار وجے مالیا کے خلاف توہین عدالت معاملہ کی آئندہ پیر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی بینچ نے 17بینکوں کے کنسورشیم (گروپ) کی توہین عدالت کی عرضی کی سماعت کے لئے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کی۔
اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے یہاں سماعت کے دوران بینچ کو بتایا کہ مسٹر مالیا اپنے اور اپنے اہل خانہ کی جائداد کی پوری تفصیل سپرد نہیں کی جو عدالت کی توہین کا معاملہ ہے، ایسی صورت میں عدالت کی توہین کی سماعت جلد سے جلد کی جانی چاہئے۔ مسٹر مالیا پر الزام ہے کہ ان کے اوپرآئی ڈی بی آئی سمیت 17 بینکوں کا 9000 کروڑ روپے قرض ہے اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے لندن فرار ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court to hear contempt pettition against mallya on monday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply