آدھار کے حوالے سے تمام عذر داریوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے پانچ ججی آئینی بنچ تشکیل دے دی

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا نے آدھا راسکیم کی واجبیت کے خلاف تمام عذر داریوں کی نومبر کے آخری ہفتہ سے سماعت کے لیے ایک پانچ ججی آئینی بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کی اس دلیل کے بعد کہ آدھار کو جوڑنے کے حوالے سے دسویں اور بارھویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دینے جیسی جھوٹ باتیں پھیلائی جارہی ہیں ،چیف جسٹس دیپک مشرا نے یہ اقدام کیا۔
مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ حکومت جرح کے لیے تیار ہے اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو اسے کوئی عبوری حکم جاری کرنے کے بجائے آدھار لنکنگ کو چیلنج کرنے والی 2014سے عدالت عظمیٰ میں معرض التوا میں پڑی عذر داریوں پر پہلی اور آخری بار حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ایک آئینی بنچ تشکیل دینی چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court to form five judge constitution bench to hear all aadhaar pleas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply