سپریم کورٹ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی عرضی پر جلد سماعت کرے گی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سنگین جرائم کے ملزم سیاسی لیڈروں کو الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردینے سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے کا آج فیصلہ کیا۔ بی جے پی کے لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے عدالت عظمی سے درخواست کی تھی کہ سنگین جرائم کے معاملے میں ان ملزم سیاسی لیڈروں کو الیکشن لڑنے کا نااہل قرار دیاجانا چاہئے جن کے خلاف عدالتوں میں الزامات طے کئے جاچکے ہیں۔
چیف جسٹس جگدیش کیہر کی صدارت والی بنچ نے اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر سماعت کریں گے۔ مسٹر اپادھیائے نے عدالت سے اس معاملے کی سماعت پانچ ججوں کے آئینی بنچ سے کرانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن بہت نزدیک ہے اور اس معاملے کی سنگینی کے مدنظر اس عرضی پر سماعت الیکشن سے پہلے کی جانی چاہئے۔ بی جے پی لیڈر نے اپنی عرضی میں سماعت جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کم سے کم 33فیصد سیاسی رہنما ایسے ہیں جن کے خلاف سنگین مجرمانہ معاملے درج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court to consider banning charge sheeted candidates from polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply