گنگا جمنا کو انسان کا درجہ دینے کے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ کاحکم امتناعی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے گنگا اور جمنا کو انسان کا درجہ دینے سے متعلق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر آج روک لگادی۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے 20مارچ کو اپنے تاریخی فیصلے میں دنیا کی دو اہم ندیوں گنگا اور جمنا کو زندہ انسان کا درجہ دینے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس راجیو شرما اور جسٹس اشوک سنگھ کی بنچ نے اپنے حکم میں دونوں ندیوں گنگا اور جمنا کے ساتھ ایک زندہ انسان کے طور پر سلوک کرنے کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے ان ندیوں کے انسانی حقوق یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلہ کو چیلنج کرنے کے لیے اتراکھنڈ کی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کی وانکوئی ندی کی بھی مثال دی تھی جس اس طرح کا درجہ دیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس حکم کے خلاف دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے فی الحال اس پر روک لگادی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court stays uttarakhand hc order giving human status to ganga yamuna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply