سابق آئی اے ایس افسر نیرا یادو کو بدعنوانی معاملے میں دو سال کی سزا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سابق آئی اے ایس افسر نیرا یادو کو آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد جمع کرنے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے اسے دو سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ جسٹس کورین جوسف اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے آج محترمہ یادو کو قصور وار تو ٹھہرایا لیکن اس کی سزا تین سال سے کم کرکے دو سال کردی۔
عدالت نے کہا کہ ہم الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھ رہے ہیں لیکن معاملے کے حقائق اور حالات کے مدنظر جیل کی سزا کم کررہے ہیں۔ الہ آباد ہائی کوٹ نے نومبر 2012میں محترمہ یادو کو بدعنوانی کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی تھی۔1971 بیچ کی آئی اے ایس افسر محترمہ یادو کو 2005 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دور میں پہلی خاتون چیف سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ انہو ں نے قبل از وقت رضاکارانہ سبکدوشی لے لی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court sentences neera yadav to two years imprisonment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply