سپریم کورٹ نے ڈی این ڈی فلائی اوور کو ٹول فری کرنے کے فیصلہ کی توثیق کر دی

نئی دہلی: ڈی این ڈی فلائی اوور استعمال کرنے والے لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو روکنے سے انکار کردیا جس میں دہلی نوئیڈا فلائی اوور کو ٹول فری کردیا تھا۔
کیونکہ کمپنی نے جتنا سرمایہ اس پر لگایا تھا وہ اس سے کہیں زیادہ ٹول کے ذریعہ وصول چکی تھی۔ عدالت عظمیٰ کی ڈویڑن بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اسٹے دینے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سی اے جی سے چار ہفتہ کے اندر یہ رپورٹ دینے کو کہا تھا کہ فلائی اوور کی تعمیر پر کتنا پیسہ خرچ ہوا۔ کتنا سرمایہ لگایا گیا اور کتنا اب تک ٹول سے وصولا گیا ہے۔
نوئیڈا ٹول برج پرائیویٹ کمپنی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور اسے منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی این ڈی ٹول کا پورا پیسہ انہیں نہیں ملا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court says delhi noida direct flyway will stay toll free in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply