سپریم کورٹ کا ششی کلا کو خود سپردگی کے لیے مہلت دینے سے انکار

نئی دہلی: آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے معاملے میں قصوروار انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب عدالت نے خودسپردگی کےلئے مزید مہلت دینےکی ان کی عرضی خارج کر دی۔عدالت نے کہا کہ ششی کلا کو فوراً خودسپردگی کرنی ہوگی۔
عدالت اس عرضی پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی اور نہ ہی اپنے فیصلہ میں کوئی رد وبدل کرے گی۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے کل اس معاملے میں ششی کلا اور دو دیگر ملزمان (الاوارسی اور سدھاکرن)کو قصوروار قرار دیتے ہوئے نچلی عدالت کے ذریعہ ملی چار چار سال کی سزا اور ٍ10،10 کروڑ روپے کے جرمانے کو برقرار رکھا۔
سینیئر وکیل کے ٹی ایس تلسی نے ششی کلا کی وکالت کرتے ہوئے عدلات عظمیٰ سے استدعاکی کہ ان کی موکلہ کو خود سپردگی کے لیے تھوڑی مہلت دی جائے تاکہ وہ اپنے تمام معاملات کا نپٹارہ کر سکیں۔

Title: supreme court rejects sasikalas plea seeking time to surrender in da case | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply