ایس سی /ایس ٹی قانون میں ترمیم کے فیصلہ پر استے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کور ٹ نے مندرج فہرست ذات و قبائل قانون مجریہ1989میں ترمیم کے حوالے سے اپنے 20مارچ کے فیصلے پر عمل آوری روکنے سے انکار کر دیا ۔
البتہ اس نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ دس روز بعد اس کی سماعت کے دوران اس پر از سر نو غور کرے گی متعلقہ فریقوں کو دو روز کے اند اپنی گذارشات داخل کرنے کہا ہے۔ مرکز کی جانب سے داخل کی گئی ریویو پٹیشن پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے دلائل سنتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم قانون کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ کسی بے قصور کو سزا ملے۔
بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے ایس سی ایس ٹی قانون کے تحت فوجداری مقدمے کا رجسٹریشن اور خود بخود گرفتاریوں پر پابندی کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے کل درخواست داخل کی تھی۔دریں اثنا راجستھان میں دلتوں کا لگاتار دوسرے روزمنگل کوبھی تشدد جاری رہا ۔
مشتعل بھیڑ نے بی جے پی کی موجودہ ممبر اسمبلی راجکماری جاٹو اور کانگریس کے سابق وزیر بھروسی لال جاٹو کا گھر پھونک دیا۔

Title: supreme court refuses to stay its order on sc st act | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply