سپریم کورٹ کا سہارا گروپ کی ایمبی نیلامی پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کی 34 ہزار کروڑ روپے کی ایمبی ویلی کی نیلامی کے عمل پر پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس اے کے سیکری کی خصوصی بنچ سہارا گروپ کے وکلاءکے دلائل سے مطمئن نظر نہیں آئی اور اس نے نیلامی پر روک لگانے سے متعلق سہارا کی درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ سہارا گروپ کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی اور کپّل سبل نے کل اس کیس کو خاص طور سے ذکر کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی آج سماعت کے لئے درج کیا تھا۔سہارا گروپ نے خصوصی بنچ کو بتایا کہ ہندوستانی سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے ساتھ تنازعہ میں اس نے سرمایہ کاروں کی ادائیگی کے لئے ایک متبادل منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن عدالت اس جواب سے مطمئن نظر نہیں آ ئی اور اس نے نیلامی پر روکنے کا حکم دینے سے انکار کردیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court refuses to stay auction of saharas aamby valley assets in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply