سپریم کورٹ کا دہلی اور این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی ہٹانے سے انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی خطہ دارالحکومت میں یکم نومبر تک آتش بازی و پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کے اپنے حکم کو واپس لینے یا اس میں کسی قسم کی ردو بدل کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔
عدالت نے کہا کہ وہ دیوالی کے تہوار کے بعد اس امر کا جائزہ لے گی کہ آیا دہلی میں آلودگی کی سطح میں کسی قسم کا فرق ہے کہ نہیں ۔ تاجروں نے بدھ کے روز سپریم کورٹ سے یہ کہتے ہوئے رجوع کیا تھا کہ انہوں نے اپنے لائسنسوں کی پہلے ہی تجدید کرالی تھی اور اس کے بعد دیوالی کے لیے آتش بازی کا ذخیرہ کر لیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی دلیل دی کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد ہی کہ ،مکمل پابندی زیادتی ہوگی اور 500عارضی لایئسنسوں کو دسہرا اور دیوالی سے پہلے جاری کرنے کی اجازت بھی دے دی تھی،انہون نے آتش بازی کا سامان خریدا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court refuses to lift ban on firecrackers sale in delhi ncr before diwali in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply