سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کو گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے انکار کر دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کے حوالے سے ایک منی لانڈرنگ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس اے ایم کھانویلکراور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے کے لیے کارتی چدمبرم کی تازہ درخواست پر ای ڈی سے خیال ظاہر کرنے کہا تھا۔
سی بی آئی نے عدالت عظمیٰ کو یہ بھی بتایا کہ وہ کارتی چدمبرم کی تحویل میں توسیع کے لیے سی بی آئی کی خصوصی عدالت جائے گی۔عدالت نے سماعت 8مارچ تک موخر کر دی۔

Title: supreme court refuses to grant karti chidambaram interim protection from arrest by ed in inx media case | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply