کیجری وال کے دھرنے کے خلاف عرضی پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لیفٹننٹ گورنرکے دفتر پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال اور ان کے کابینی رفقاءکے دھرنے کو غیر آئینی قرار دینے کی عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دھرنے کے خلاف عرضی پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد فہرست مقدمات میں ترتیب وار کی جائے گی۔عدالت عظمیٰ کا یہ بیان دہلی ہائی کورٹ کی کیجری وال حکومت کو لتاڑنے اور کیجری وال کے دھرنے پر سوال اٹھانے کے ایک روزز بعد آیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی حکومت سے معلوم کیا تھا کہ وہ لیفٹننٹ گورنرکے دفتر کے اندر دھرنا کیوں دیے ہیں اگر دھرنا دینا ہے تو دفتر کے باہر دینا چاہیے۔

کیونکہ عام طور پر ہڑتال و دھرنے دفاتر اور گھروں کے باہر ہوتے ہیں۔اس خیال کا اظہار جسٹس اے کے چاؤلہ اور جسٹس نوین چاؤلہ پر مشتمل بنچ عام آدمی پارٹی کے خلاف دو عرضیوں پر کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court refuses early hearing for kejriwals sit in case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply