سپریم کورٹ نے تین طلاق، نکاح حلالہ اور کثرت ازدواج کا معاملہ5ججی آئینی بنچ کے حوالے کر دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ کے مقدمہ کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ تین طلاق کے رواج ، نکاح، حلالہ اور کثرت ازدواج کی قانونی حیثیت پر ایک پانچ ججی آئینی بنچ اپنی رولنگ دے گی۔ چیف جسٹس جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی ڈویڑن بنچ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ معاملے کی سماعت 11 مئی کو روزمرہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
قبل ازیں مرکزی حکومت نے تین طلاق، نکاح برائے حلالہ اور مسلمانوں میں کثرت ازدواج کے رواج کی مخالفت کی تھی اور مساوات و سکولرزم جیسی بنیادوں پر ان معاملات پر نظر ثانی کی موافقت کی تھی۔
نکاح حلالہ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی مرد اسی عورت سے جس کو اس نے طلاق دے دی ا سوقت تک دوبارہ شادی نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ عورت کسی اور شخص سے نکاح کر کے اس سے طلاق نہ لے لے یا بیوہ نہ ہو جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court refers triple talaq case to 5 judge constitutional bench in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply