سپریم کورٹ نے جللی کٹو کا معاملہ آئینی بنچ کے سپرد کر دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے مقبول عام کھیل جللی کٹو کا معاملہ ایک آئینی بنچ کے سپرد کر دیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس آر ایف نریمان نے اس ضمن میں پانچ سوالات طے کیے ہیں جن پر آئینی بنچ فیصلے سنائے گی۔
جسٹس نریمان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئینی بنچ کے لیے پانچ سوالات طے کیے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے گذشتہ سال 12دسمبر کو کہا تھا کہ وہ تمل ناڈو میںجللی کٹو اور مہاراشٹر میں بیل گاڑیوںکی دوڑ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو ایک پانچ ججی بنچ کے سپرد کر دے گی۔
عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بڑی بنچ یہ فیصلہ کرے گی کہ کیا ریاستیںاس بنیاد پر کہ جللی کٹو اور بیل گاڑی دوڑ آئین کی دفعہ (1)29میں دیے گئے ثقافتی حقوق کے تحت آتے ہیں اور آئینی طور پر ان کا تحفظ کیا جا سکتا ہے،قانون بنانے کی قانونی اہلیت کی حامل ہیں ۔

Title: supreme court refers pleas against jallikattu to constitution bench in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply