سپریم کورٹ نے سبری مالا مندرمیں خواتین کے داخلہ کا معاملہ آئینی بنچ کو سونپ دیا

نئی دہلی: (یو این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی تین ججوں کی ایک بنچ نےنے کیرل کے سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کا معاملہ آج آئینی بنچ کے سپرد کر دیا۔
واضح رہے کہ مشہور سبریمالا مندر میں 15 سال سے لے کر 50 سال تک کی عمر کی خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔ بینچ کے دیگر جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ایم اے کھانولکر ہیں۔
عدالت نے اس معاملے پر غوروخوض کرنے کے لئے آئینی بینچ کو چھ نکات دئے ہیں۔ ان میں صنفی امتیازی سلوک کی بنیاد پر مندر میں داخل ہونے کی روک تھام کا معاملہ بھی شامل ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court refers case of ban on womens entry into sabarimala temple to constitution bench in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply