سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کی نسبندی کے احکام جاری کر دیے

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ملک میں کتوں کی بڑھتی تعداد اور ان کے حملوں کی وارداتوں کے پیش نظر تما م ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کی نسبندی کر نے اور انسداد ریبیز ٹیکے لگانے کی مہم چلائیں۔
عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ تمام ریاستیں اس مہم کے حوالے سے تمام تقاضے پورے ر کے جلد سے جلس اس مہم کا شروع کر دیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں بھی آوارہ کتوں کے حملوں کے باعث سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ انسانی جان کی قیمت کتے کی جان سے زیادہ ہے۔اور اس وقت عدالت نے بیمار کتوں کو ہلاک کر تک کی اجازت دے دی تھی۔
تاہم بدھ کو اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے یہ بات صاف طور پر کہہ دی کہ نسبندی کے دوران کتوں کےساتھ بے رحمانہ سلوک نہ کیا جائے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ جانوروں کے حقوق سے متعلق تنظیمیں اس معاملہ میں قطعاً دخل اندازی نہ کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court orders sterilization of stray dogs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply