سپریم کورٹ نے کوئلہ گھپلے معاملہ میں سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کوئلہ گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے خلاف آج تحقیقات کاحکم دیا۔ جسٹس مدن بی لوکر کی صدارت والی بنچ نے سی بی آئی سے کہا ہے کہ کوئلہ گھپلے کے ملزم کے ساتھ مسٹر سنہا کے مبینہ تعلقات کی تحقیقات کی جائے۔
بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ مسٹر سنہا کی کوئلہ گھپلے میں ملوث لوگوں کے ساتھ ساز باز ہونے کے بادی النظر میں ثبوتوں کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ قائم کیاگیا ہے۔
عدالت نے یہ حکم غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی جانب سے پیش کردہ دلیلوں کو تفصیل سے سننے کے بعد دیا۔ تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ کوئلہ گھپلے کے کچھ ملزمان کے ساتھ ساز باز کرکے مسٹر سنہا نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو اس لئے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court orders probe against former cbi chief ranjit sinha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply