مرکزی حکومت ممبئی میں داو¿د ابراہیم کی تمام املاک ضبط کرلے: سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ممبئی میںانڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی جتنی بھی املاک ہے سب ضبط کر لے۔سپریم کورٹ نے ہندوستان کو مطلوب دہشت گرد کے کنبہ کی یہ عذر داری خارج کر دی جو انہوں نے حکومت کے ذریعہ اپنی املاک کی ضبطی کے خلاف دائر کی تھی۔سپریم کورٹ میں یہ عذر داری داو¿د ابراہیم کی ماں امینہ بی اور بہن حسینہ ابراہیم پارکر نے داخل کی تھی جس کی جسٹس آر کے اگروال کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے خارج کر دی۔گذشتہ سال نومبر میں جنوبی ممبئی میں داو¿د کی املاک 11کروڑ 58لاکھ روپے میں نیلام کی گئی تھی۔ یہ املاک وزارت مالیات نے اسمگلروں اور زرمبادلہ کا دھندہ(قرقی املاک) قانون کے تحت نیلام کی تھی۔ان تین جائیدادوں میں ہوٹل رونق افروز جودہلی ذائقہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے،شبنم گیسٹ ہاو¿س اور ڈامر والا بلڈنگ میں چھ کمرے تھے۔

Title: supreme court orders centre to seize dawood ibrahims properties | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply