سپریم کورٹ کا کنہیا کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت سے انکار، ہائی کورٹ جانے کا مشورہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک سے بغاوت کے الزام میں گرفتار جے این یو طالبعلم کنہیا کمار کی رخواست ضمانت پر سماعت سے انکار کر دیا ،اس نے کہا کہ اس مرحلہ میں سپریم کورٹ میں سماعت نہیں کی جاسکتی۔ البتہ عدالت عظمیٰ نے کنہیا کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔ فی الحال سپریم کورٹ میں یہ عذر داری زیر التوا رہے گی۔ سپریم کورٹ نے جب یہ معلوم کیا کہ کنہیا نے دہلی ہائی کورٹ سے کویں فریاد نہیں کی تو ان کے وکیل راجو رام چندر نے کہا کہ ہائی کورٹ میںبھی پٹیالہ ہاو¿س عدالت جیسے حالا ت پیدا ہو سکتے ہیں جہاں دو بار کنہیا کی پیشی کے دوران وکیلوں کے ایک گروپ نے اس پر حملہ کر دیا تھا۔ رام چندرن نے کہا کہ دونوں ہی عدالتوں کے وکیل کنہیا کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ کیس کی مسلسل سماعت کر رہی ہے۔لیکن عدالت عظمیٰ نے وکیل دفاع کی دلیل ماننے سے انکار کر دیا اور مدعا علیہہ کو پہلے ہائی کورٹ جانے کہا۔واضح رہے کہ جے این یو میں 9فروری کو پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں پھانسی یافتہ افضل گورو کی یاد میں منعقد ایک پروگرام کے بعد کنہیا کو ملک سے بغاوت کے الزام میںگرفتار کر لیا گیا تھا ۔ جس کے بعد نچلی عدالت نے اسے2مارچ تک عدالتی تھویل مین جیل بھیج دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court of india refused to hear kanhiyas bail plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply