سپریم کورٹ و ہائی کورٹ ججوں کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ،کم سے کم مشاہرہ سوا دو لاکھ روپے ماہانہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کے مشاہرے میں اضافہ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں منظور کردہ بل پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندکی مہر تصدیق ثبت ہوتے ہی عدالت عظمیٰ اور عدالتہائے عالیہ کے ججوںکی تنخواہوں میں زبردست اضافہ ہوگیا۔
اب چیف جسٹس آف انڈیا کو ماہانہ ایک لاکھ روپے مشاہرے کے بجائے دو لاکھ 80ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ ملا کرے گا۔اسی طرح سپریم کورٹ کے ججوں اور ہائی کورٹوں کی چیف جسٹس ماہانہ90ہزار روپے کے بجائے ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پائیں گے۔
جبکہ ہائی کورٹس کے ججوںکو جو ابھی تک 80ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ پاتے تھے اس اضافہ کے بعد ماہانہ سوا دو لاکھ روپے مشاہرہ پائیں گے۔ساتویں مشاہرہ کمیشن کی سفارشات کے تحت مشاہرے میں اضافہ کا نفاذ یکم جنوری2016سے ہوگا۔
اس وقت سپریم کورٹ میں 31ججوں کے بجائے فی الحال25جج ہیں جبکہ ہائی کورٹس میں ججوں کی منظور شدہ تعداد1079کی جگہ محض 682ہے۔مشاہرے میں اضافہ سے2500سبکدوش ججوںکو بھی فائدہ ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court high court judges get nearly 200 salary hike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply