سپریم کورٹ نے بینک کھاتوں اور موبائیل فون کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی مہلت میں تا حکم ثانی توسیع کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کو بینک کھاتوں، تتکال پاسپورٹس اور موبائیل فون وغیرہ سے منسلک کرنے کی مہلت میںتوسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ توسیع اس وقت تک سمجھی جائے جب تک کہ اس معاملہ پر آئینی بنچ کوئی فیصلہ نہ سنادے۔
جس کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت تا حکم ثانی کسی کو ان معاملات کو آدھار کارڈ سے جوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔
تاہم13مارچ کے اپنے اس فیصلہ میں عدالت عظمیٰ نے آئین کی دفعہ7کے تحت سماجی بہبود کی اسکیموں، سہارا قیمتوں اور مراعات کے لیے حکومت نے جو31مارچ ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اسے برقرار رکھا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: supreme court drops march 31 deadline for linking aadhaar with bank accounts mobile phone numbers in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply