سپریم کورٹ کاآسارام کو ضمانت دینے سے انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں تین سال سے جیل میں بند آسارام باپو کی ضمانت کی درخواست فی الحال خارج کردی ہے۔ جسٹس مدن بی. لوکر کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ آسارام کی طبی جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ضمانت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ عدالت عظمی نے گزشتہ اگست میں آسارام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
عدالت نے آسارام کی طبی جانچ کے لئےایمس کے ڈائریکٹر کو میڈیکل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے کو پرانے کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایمس میں آسارام کی میڈیکل جانچ نہیں ہوتی اور اس پر رپورٹ عدالت کے سامنے نہیں آتی، ضمانت کی درخواست پر غور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ معاملہ احمد آباد میں دو نابالغ بہنوں کے ساتھ آبروریزی سے متعلق ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court denies bail to asaram bapu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply