ششی کلا کے وزیر اعلیٰ بننے پر حکم امتناعی جاری کرنے سے متعلق عرضی کی فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آج تمل ناڈو میں آئندہ وزیر اعلیٰ کے طور پر آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کے تقرر پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس آف انڈیا جگدیش سنگھ کیہر کی سربراہی والی بنچ نے ستا پنچایت لیاکم نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی اس نوعیت کی عرضی کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
تنظیم کے وکیل جی ایس مانی نے آج عدالت عظمی میں کہاکہ یہ معاملہ کافی اہم ہے اور اسے دیکھتے ہوئے اس پر فوری سماعت کی ضرورت ہے مگر بینچ نے واضح کیا کہ مقرر فہرست اور تاریخ کی بنیاد پر ہی سماعت کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court declines urgent hearing on pil against sasikala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply