دہلی میں پٹاخوں کی فروخت پرپابندی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی خطہ میں شدید آلودگی کے مدنظر آتش بازی کی بکری پر اگلے حکم تک کے لئے آج پابندی لگادی۔
عدالت نے پٹاخوں کی بکری کے لائیسنس معطل کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے کہا ”آج اور ابھی سے پٹاخوں کی بکری پرتب تک پابندی رہے گی جب تک اور کوئی حکم جاری نہیں ہوتا۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی خصوصی بنچ نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کو پٹاخوں کے نقصاندہ اثرات کو لے کر تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court bans sale of firecrackers in delhi ncr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply