وجے مالیا کی درخواست پر بینک کنسورشیم کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شراب تاجر وجے مالیا کی اس درخواست پر، جس میں انہوں نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کو کہا ہے، بینک کنسورشیم (گروپ) کو آج نوٹس جاری کیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے کنسورشیم نے مالیا کی طرف سے اپنی اور اہل خانہ کی املاک ظاہر نہ کرنے کے سلسلے میں عدالت کی توہین کا معاملہ عدالت میں درج کرایا تھا، جس پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
عدالت عظمی نے مسٹر مالیا کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی املاک کی تفصیل اس کے سامنے پیش کریں، لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی بنچ نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایس بی آئی کو نوٹس کا جواب دینے کے لئے 10 دن کا وقت دیا۔ ساتھ ہی مالیا کو بھی جوابی حلف نامے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔
مالیا کے وکیل مہیش اگروال نے کہا کہ ان کے موکل کی دلیل ہے کہ املاک کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم بقایا ادائیگی سے متعلق تنازع کے حل کے پیش نظر دیا گیا تھا۔ چونکہ اس کا نمٹارا نہیں ہو پا رہا ہے، اس وجہ سے تفصیلات پیش کرنے کے لئے وہ مجبور نہیں ہیں۔ ظاہر ہے ایسی صورت میں ان کے خلاف توہین کا معاملہ بھی نہیں بنتا ہے۔بینکوں کے کنسورشیم کی جانب سے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ توہین نوٹس واپس لینے کی مالیا کی درخواست سماعت کے لئے قبول نہیں کیا جانا چاہئے، کیونکہ شراب تاجر اس معاملے میں ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔
تاہم جسٹس نریمن اس دلیل سے مطمئن نظر نہیں آئے اور انہوں نے بینک کنسورشیم کو نوٹس جاری کرکے 10 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court asks banks to respond to vijay mallyas plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply