سپریم کورٹ نے کشمیر کی دفعہ35اے پر سماعت 27اگست تک موقوف کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ دینے والی آئین ہند کی دفعہ 35اے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت27اگست تک ملتوی کر دی۔اس دفعہ کے تحت ریاست کے مستقل رہائشیوں کو مختلف مراعات حاصل ہیں۔

جس میں غیر ریاستی شہریوں کو جموں وکشمیر میں مستقل سکونت اختیار کرنے ، غیر منقولہ جائیداد خریدنے ، سرکاری نوکریاں حاصل کرنے ، ووٹ ڈالنے کے حق اور دیگر سرکاری سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ مرکز اور جموں و کشمیر حکومت نے ریاست میں ہونے والے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

جس پر چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانولکر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کو آئینی بنچ کو سونپنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو 27 اگست کو یہ طے کرے گی کہ اس معاملہ کو آئینی بنچ کے پاس بھیجا جائے یا نہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court adjourns hearing on article 35a in jk in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment