سپریم کورٹ نے توہین عدالت مقدمہ میں جسٹس کاٹجو کا معافی نامہ قبول کرلیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سومیہ معاملے میں اپنے فیصلے کے خلاف سابق جج ریٹائرڈ جسٹس مارکنڈے کاٹجو کی نکتہ چینی پر توہین عدالت کے مقدمہ میں ان کی طرف سے پیش کردہ غیر مشروط معافی کو آج قبول کرلیا۔
جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے جسٹس کاٹجو کی طرف سے پیش کردہ غیر مشروط معافی نامہ کو قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کو خارج کردیا۔ سابق جج نے سومیہ عصمت دری اور قتل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپنے بلاگ میں ججوں کی نکتہ چینی کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court accepts justice markandey katjus apology in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply